بادشاہوں نے لوگوںکی گردنوں،صوفیانے دلوں پرحکومت کی،حاجی عبدالحکیم
  17  جولائی  2017     |     یورپ

نیو کاسل(پ ر) صوفیاء کاملین نے دین، اعمال اور عقائد کے معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور تاریک اسلام اس بات کی شاہد عادل ہے کہ ہر دور میں صوفیاء کی جماعت نے اعلائے کلمة الحق اور کبھی شاہان زمانہ کی پروانہ کی بادشاہوں نے لوگوں کی گردنوں، جبکہ صوفیاء نے دلوں پر حکومت کی ہے اور صوفیاء کے اقتدار کا سورج آج بھی پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ بادشاہوں کے لائے گئے انقلاب کبھی دیر پا نہ ہوسکے مگر صوفیاء کی مساعی جمیلہ سے لائے ہوئے انقلاب کو دوام حاصل ہوا جسکی روشن مثال برصغیر میں صوفیاء کا اسلامی انقلاب جسکی کو ٹھیس پہنچانے کے لئے کی جانے والی بڑی سے بڑی سازشیں بھی نیست و نابود ہوکر رہ گئیں اسکی سب سے بڑی وجہ صوفیاء اکرام کا اخلاص و عوام کو آج اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی عظیم دینی شخصیت اور جامع مسجد بلال نیو کاسل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالحکیم نے اپنی رہائش گاہ پر علماء کرام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امت محمدیہ پر رب کریم کا یہ عظیم احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات اور نمونہ کامل عطا فرمایا ہمارے لئے اگر کوئی مینارہ نور ہے تو وہ ہمارے آقا مولیٰ ۖ کی سیرت ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اقوام عام میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرسکتے ہیں۔ حاجی عبدالحکیم نے کہا ہمیں اپنا رشتہ ذات رسالت مآب ۖ سے مستحکم تر کرنا چاہئے تاکہ ہماری نسل نو اپنی شناخت کو مضبوطی سے قائم رکھ سکے اسلامی اقدار و روایات کو زندہ رکھ سکے اسی میں امت مسلمہ کی بقاء و سلامتی مضمر ہے۔ اولیاء اللہ کی محبت سے انسانوں کو تقویٰ کی دولت نصیب ہوتی ہے صوفیاء بندوں کا رشتہ اپنے رب سے جوڑتے ہیں اور اپنے کردار و عمل سے دل کی دنیا کو بدل دیتے ہیں انہوں نے کہا حضور سے سچی محبت اور اولیاء کاملین کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved