سردارمسعودمیرپورایئرپورٹ کی تعمیرکیلئے عملی اقدامات کریں،شفقت اقبال
  17  جولائی  2017     |     یورپ

وٹفورڈ (مسرت اقبال) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما وٹفورڈ برانچ کے نائب صدر شفقت اقبال تبسم نے برانچ کے رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ضلع میرپور آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر اووریز کشمیریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے یہ کشمیریوں کا جائز مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں لاکھوں کشمیری اپنی کمائی سے پاکستان کو سالانہ اربوں زرمبادلہ بھیجتے ہیں پھر بھی اوورسیز کشمیریوں کی آواز کو نظر انداز کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ شفقت اقبال تبسم نے کہا آزاد ریاست جموں وکشمیر کی اپنی پہچان کیلئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتہائی ضروری ہے۔ میرپور ایئرپورٹ کی تعمیر سے پاکستان اور آزاد کشمیر اور اوورسیز کشمیریوں کو ہر طرح کی سہولیات مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہونے کے باوجود انٹرنیشنل ایئرپورٹ موجود ہے تو آزاد کشمیر میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانا پاکستان گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ایئرپورٹ کی تعمیر سے ریاست کی عالمی سطح پر پہچان اور سیروسیاحت کی انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔ لوگوں کو روزگار ملے گا پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کو زرمبادلہ ملے گا۔ شفقت اقبال تبسم نے کہا کہ بنیادی طور پر برطانیہ میں لاکھوں کشمیری آباد ہیں ان کا مطالبہ ہے برطانیہ تا میرپور برٹش ایئرویز سروس کا آغاز ہو مگر اس کے لئے پاکستان اور آزاد کشمیر گورنمنٹ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ میرپور آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کرے۔ ممتاز کشمیری رہنما نے کہا 14اگست 2017 کو فتح جنگ میں پاکستان کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آغاز ہورہا ہے مگر سکیورٹی خدشات ' تحفظات اور دہشت گردی کے باعث برٹش ایئرویز پاکستان نہیں جارہی جس کی سزا برٹش کشمیریوں کو دی جارہی ہے وہ مجبوراً انتہائی مہنگے پی آئی اے کے ٹکٹ خرید کر پاکستان اور آزاد کشمیر جاتے ہیں جبکہ پاکستان کا نیا ایئرپورٹ جو موجودہ اسلام آباد سے فتح جنگ چودہ اگست سے افتتاح ہورہا ہے اوورسیز کشمیریوں کے آنے جانے کے لحاظ سے بہت دور ہے۔ شفقت اقبال تبسم نے کہا کہ ہم صدر ریاست جموں وکشمیر کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران میرپور ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے باضابطہ درخواست دی ہے اور امید ہے وہ اس درخواست کی روشنی میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سامنے میرپور ایئرپورٹ کی جلد تعمیر کے حوالے سے مسئلہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر دہشت گردی سے محفوظ خطہ ہے ہم وزیراعظم پاکستان سے امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں فلاحی منصوبوں کی طرح میرپور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved