نواز زشریف کی نااہلی کی وجہ سے سی پیک کو پہلا شدید دھچکالگ گیا
  3  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلیت کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سی پیک سے متعلقہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے بتایاگیا ہے کہ یہ کانفرنس لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں 10 اگست کو منعقد ہونا تھی جس کے انتظامات کیلئے ایک 20 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی کانفرنس میں شرکت کیلئے 200 کے قریب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مدعو کیاگیا تھا لیکن اب کانفرنس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

۔یاد رہے کہ چینی حکومت نے اپنا موقف واضح کردیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا سی پیک منصوبے پر کوئی بھی فرق نہیں پڑے گا۔تاہم میاں نواز شریف کی نا اہلی کی وجہ سے سی پیک پر اس اہم کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
13%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
72%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved