نا اہلی کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ،
  3  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے متعلق حنیف عباسی کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کے الگ الگ نکات پر فیصلہ نہیں کرسکتے ،ہر نکتہ توجہ طلب ہے ابھی سماعت کر رہے ہیں ، عمران خان آف شور کمپنی کے نہ شیئر ہولڈر تھے نہ منتظم تھے، صرف جاننا چاہتے ہیں لندن فلیٹ کا اصل مالک کون ہے، عمران خان کے مطابق وہ فلیٹ کے بینیفشل مالک ہیں ، جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی و ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی

،دوروان سماعت چیف چیف جسٹس نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ کیا بیوی کے نام پر جائیداد لینا جرم ہی جس پر اکرم شیخ نے کہا کہ ایک کیس میں خاوند نے بیوی کے نام گھر خریدا دونوں کو قید ہوگئی جس چیف جسٹس نے کہا کہ ممکن ہے گھر کرپشن کے پیسوں سے خریدا گیا ہو، کوئی جرم ہوا ہو گا تبھی سزا ملی ہوگی اس اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت بتا دے عمران خان نے قرض لیا یا نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بظاہر تو قرض ہی لگتاہے، جس مقدمے کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس میں سزا ٹرائل کے بعد ہوئی ہے ، میاں بیوی کے درمیان معاملات کی نوعیت بہت مختلف ہوتی ہے اس پر اکرم شیخ نے دلائل کہا کہ تحریک انصاف کے اثاثوں کے ذرائع کی چھان بین ہونی چاہئے، تحریک انصاف کا زریعہ آمدن چندہ ہے اور 2013 میں اسے ساڑھے چالیس کروڑ سے زائد عطیات ملے، بے نظیر بھٹو کیس میں گیارہ رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا کہ ہر جماعت آڈٹ کروانے کی پابند ہے، عدالت الیکشن کمیشن یا کسی انکوائری کمیشن کو معاملہ بھجوا سکتی ہے اور کمیشن کو فنڈز کی مجموعی جانچ پڑتال کا حکم دیا جائے اس پر جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تیار کردہ فارم سے کنفیوڑن پیدا ہوئی ہے، فارم میں ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ کے لئے الگ کالم ہونا چاہیے، الگ کالم ہونے سے غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کا پتہ لگانے میں آسانی ہوگی دوران سماعت جسٹس فیصل عرب نے اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ کیا حنیف عباسی کی پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیل ایسے ہی مرتب کرتی ہے جیسے پی ٹی آئی سے چاہتی ہے، جس پر اکرم شیخ نے جواب دیا کہ(ن)لیگ ممنوعہ فنڈز نہیں لیتی ، دوران سماعت اکرم شیخ نے مزید کہا کہ لندن فلیٹ کے مالک عمران خان نہیں ہیں بلکہ نیازی سروسز تھی، عمران خان نے وہ فلیٹ ظاہر کیا جو ان کا تھا بھی نہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان آف شور کمپنی کے نہ شیئر ہولڈر تھے نہ منتظم تھے، صرف جاننا چاہتے ہیں لندن فلیٹ کا اصل مالک کون ہے، عمران خان کے مطابق وہ فلیٹ کے بینیفشل مالک ہیں ، اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ شیل کمپنی چھوٹی ہو یا بڑی ہو اثاثہ ہوتی ہے ،شیل کمپنی فروخت ہو تو رقم بینفشل مالک کو ہی ملے گی ،اس پر جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ایک کاغذپر مشتمل چیز کو اثاثہ کہا جائے ،آپ کا نقطہ نوٹ کرلیا ہے تین پائونڈ کی کمپنی بھی اثاثہ ہے ، سماعت کے دوران درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کو بطور ثبوت پیش کیا، اور کہا کہ کرسٹو فرسٹین نے عمران خان کی زندگی پر کافی تحقیق کی ہے ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کتاب تو عمران خان کی نہیں کسی اور نے لکھی ہے ، کتاب پر کس حد تک انحصار کیا جا سکتا ہے ، کتاب میں تو عمران خان کے انٹڑویوز بھی شامل نہیں ہیں ،یہ صرف ایک رکن اسمبلی کا معاملہ نہیں جو کتاب کو درست تسلیم کر لیں ، چیف جسٹس نے اکرم شیخ سے استفسارکیا کہ کیا آپ عمران خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا رہے ہیں بینک ریکارڈ سے ثابت ہو رہا ہے پیسہ باہر سے لایا گیا ہے ، اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں نہ الزام لگایا، میں صرف دستاویزات کے درست ہونے پر سوال اٹھا رہا ہوں، اس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ آپ کہ مطابق بینک ریکارڈ غلط اور کتاب درست ہے کتاب اور ریکارڈ میں کوئی تضاد سامنے نہیں آیا ،دوران سماعت حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تک فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیاجائے تاہم چیف جسٹس نے یہ درخواست مسترد کردی اور کہا کہ کہ رات بھی کیس پرساڑھے گیارہ بجے تک کام کرتے رہے، الگ الگ نکات پر فیصلہ نہیں کرسکتے ، بعد ازاں عدالت نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
66%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
26%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved