پاگل عمران خان اوپر سے پٹھان ، بین الاقوامی بھکاری قوم کیلئے کیا کر سکتا ہے؟معروف تجزیہ کار کے تہلکہ خیز انکشافات
  12  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف ) مقدس ہستیوں کے علاوہ انسان کی عقل ، مقاصد اور نیت اسے اعلیٰ و ارفع بناتی ہے، عمران خان نے آج تک جس کام میں ہاتھ ڈالا اسے پورا کیا، اس نے کرکٹ ورلڈ کپ کو منزل بنایا اور جیتا، دنیا بھر کے لوگوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں اتنا بڑا کینسر کا خیراتی ہسپتال نہیں بن سکتا،اس نے اپنی تمام دولت دے کر بین الاقوامی بھکاری بن کر ہسپتال کیلئے چندہ جمع کیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ اس نے شوکت خانم کینسرہسپتال بنا کر دکھایا، ایک تو عمران خان پاگل اوپر سے پٹھان جس دن وزیراعظم ہائوس میں قدم رکھا اسی دن کرپشن ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ خود کرپٹ نہیں، پاکستان کے معروف کالم نگار حسن نثار کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زبردست خراج عقیدت ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کالم نگار حسن نـثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چند سال پہلے پاکستان تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن سابق صدر اور ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے تقابلی جائزے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے جانور برابر نہیں ہو سکتے ویسے انسان بھی برابر نہیں ۔ مقدس ہستیوں کو اگر ایک طرف رکھ دیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ عقل، مقاصد اور نیت انسان کو اعلیٰ و ارفع بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کوئی مقرر نہیں مگر ان کی نیت اور مقاصد کے حصول کی لگن انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔ انہوں نے آج تک جس کام میں ہاتھ ڈالا اسے پورا کیا۔ عمران خان نے ورلڈ کپ کو اپنی منزل بنایا اور جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔ دنیا بھر کے لوگوں، ڈاکٹروں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں اتنا بڑا کینسر کا خیراتی ہسپتالنہیں بن سکتا، اس نے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے نہ صرف اپنے کروڑوں روپے دان کئے بلکہ بین الاقوامی بھکاری بن گیا، اپنی ذات کو مسمار کرکے جھولی پھیلا کر بھیک مانگی اور شوکت خانم ہسپتال تعمیر کر کے دکھا دیا۔ حسن نـثار کا

کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ ڈلیور کیا۔ انہوں نے مقاصد پر نظر رکھی اور جب وہ کرکٹ کپتان تھے تو اپنے کزن، مینٹور،دوست ماجد خان تک کو پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے نکال باہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاگل اور اوپر سے پٹھان جس دن وزیراعظم ہائوس میں قدم رکھا اس دن کرپشن ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ خود کرپٹ نہیں، اسے آزمایا نہیں گیا اسے آزمایا جائے اور اگر وہ بھی باقیوں کی طرح نکلے تو اسے بھی نشان عبرت بنا دیا جائے۔ حسن نـثار کے کپتان بارے سنہری اور یادگار الفاظ انہی کی زبان سنئیے۔۔انہوں نے مزید کیا کہا۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
74%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
24%




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved