نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمدپر سادگی،دیکھنے والےدیکھتے ہی رہ گئے
  13  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )انتہائی سادگی پسند وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمد، پروٹوکول ایسا کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے شاہانہ پروٹوکول میں 39 گاڑیاں شامل تھیں، سادہ وزیر اعظم کا کراچی میں 39 گاڑیوں کا قافلہ کراچی کی سڑکوں کی زینت بنا تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ جو کہ پروٹوکول کے خود سخت مخالف ہیںمگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پروٹوکول دینے پر مجبور ہو گئے۔ آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے ہزاروںاہلکاروں اور افسران کو وزیر اعظم کے پروٹوکول پرتعینات کر دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمد کے

باعث شاہراہوں کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ کراچی میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ کسی وزیر اعظم کی آمد پر گورنر ہاؤس کے اطراف کی تمام شاہراہوں کو بند کیا گیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
88%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved