خطرناک دھماکےمیں 8 فوجی جوانوں سمیت 15 افراد شہید
  13  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر بزدل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ امن دشمنوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز پر وار کیا ہے۔ بلوچستان کا امن تار تار کر دیا ہے۔ دہشتگردوں نے رات کے وقت شہر کے پررونق علاقے پشین سٹاپ پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا۔ جوانوں سمیت متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔دھماکہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، دھماکے میں آتش گیر مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پاک فوج کے دستوں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔آرمی چیف نے دھماکے کی مذمت کی اور حملہ جشن آزادی کی خوشیاں ماند کرنے کی سازش قرار دیا۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ہمارا عزم ایسے کسی بھی چیلنج کے سامنے متزلزل نہیں ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved