جشن آزادی کا مزہ تو آب آئیگا HBLاور Daraz نے پا کستانیو ں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
  13  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

رواں ماہ اگست میں ”ایچ بی ایل“ اور ”داراز“ ایک ایسی کہانی کا جشن منانے جا رہے ہیں جس کا دخل لاکھوں پاکستانیوں کے خون، پسینہ، آنسوؤں اور خوابوں میں ہے۔ ستر سال گزر چکے ہیں، بحیثیت قوم تمام مشکلات کے باوجود پاکستان کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور لاکھوں پاکستانیوں کے خوابوں کی تعبیر کی خاطر ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاؤٹوں کو دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ”داراز“ اور ”ایچ بی ایل“ زیادہ تکمیلی شراکت دار تو نہیں ہو سکتے تھے۔ وطن عزیزکی آزادی کے بعد ایک ادارے کے طور پر ”ایچ بی ایل“ نے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج، ”ایچ بی ایل“ پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے، ”ایچ بی ایل“ کا مشن ہے کہ زندگی کو فروغ دینے اور اپنے گاہکوں کے خوابوں کی تعبیر کے لئے معاشرتی ترقی کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جائے۔ دوسری جانب ”داراز“ ملک کا ڈیجیٹل پاور ہاؤس ہے، قابل فخر یہ بات ہے کہ اس نے پاکستان میں ای کامرس ثقافت کی توسیع کے لئے بنیاد فراہم کی۔ مختصر دورانیہ میں”داراز“ نے پاکستان کی تجارت میں وسیع نیٹ ورک اور اپنی خدمات کو بڑے شہروں اور گاوں کی سطح تک پھیلا دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved