جشن آزادی پر اسلام آباد میں پاک فضائیہ نے اہم کا م کر ڈالا
  13  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بڑا ائیر شو ہو گا ، ریہرسل کے دوران جنگی طیاروں کی گھن گرج نے ماحول گرما دیا ، یوم آزادی کا جشن ہے اور تاریخ کے سب سے بڑے ائیر شو کے لیے پاک فضائیہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں ۔ اسلام آباد میں جنگی طیاروں کی گھن گرج اور ریہرسل سے ہر طرف رنگ بکھر گئے ۔ 14 اگست کو اسلام آباد کے ایف نائن پاک میں دن ایک بجے جبکہ کراچی میں سی ویو پر دن دو بجکر پچاس منٹ پاک فضائیہ کا ائیر شو ہوگا ۔ پہلی مرتبہ سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی پاکستان میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گی ۔دوسری جانب اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایف سولہ ، جے ایف سیونٹین طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹرز نے ریہرسل میں حصہ لیا ۔ جنگی طیاروں نے کمال مہارت کیساتھ کرتب دکھائے اور کمانڈوز نے بھی ہیلی کاپٹرز سے فری فال کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جشن آزادی کے دن راولپنڈی میں پاک فوج میوزم بھی صبح 9 سے شام 4 بجے عوام کے لیے کھلا رہے گا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved