بھارت میں علماء نے قومی ترانے کو پڑھنے سے انکار کردیا
  13  اگست‬‮  2017     |     دنیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں علماء نے اپنے قومی ترانے کو خلاف اسلام قراردیتے ہوئے اسے یوم آزادی پر پڑھنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا اسجد رضا خان کا کہنا تھا کہ بھارت کا قومی ترانا رابندر ناتھ ٹیگور نے برطانوی بادشاہ جارج کی تعریف میں لکھا تھا اور اس ترانے میں اسے اپنا”ادھی نایک” یعنی تقدیر کا فیصلہ کرنے والا قراردیا تھا۔انہوں نےکہا کہ ہماراایمان ہے کہ تقدیرکا لکھنے والا صرف اللہ ہے اس لیے ہم یہ ترانہ نہیں پڑھیں گے

۔ان کا کہناتھا کہ راجستان کے گورنر نے بھی ترانے پر اعتراضات اٹھائے ہوئے اس میں ترمیم کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ شریعت کے مطابق تصاویر کشی اور وڈیو بنانے غیر اسلامی ہے۔مولانا اسجد خان کا کہناتھاکہ میں تمام مدارس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یوم آزادی کا جشن منائیں لیکن قومی ترانہ پڑھنے سے گریز کریں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اترپردیش میں حکومت نے مدارس میں یوم آزادی کی تقریبات کو ناگزیر قراردیتے ہوئے ثبوت کے طور پر انتظامیہ کو وڈیوز بنانے کے احکامات بھی جاری کیےاس ضمن میں پیلی بھیت کے مفتی مولانا زرتاب رضا خان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ یہ متنازع حکم نامہ واپس لیں بصورت دیگر مسلمان قانون کی خلاف وزری پر مجبور ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved