نوازشریف کے استقبال کے لیے کن سے بارباررقم مانگی جاتی رہی جس پرتنگ کروہ شخصیات غائب ہوگئیں ۔۔اہم انکشاف
  13  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ نااہل وزیراعظم میاں نوازشریف کی لاہورآمدپران کے استقبال کے لیے تاجروں سے بڑی رقوم کامطالبہ کیاجاتارہاجس پروہ تنگ آکرغائب ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق بارباررقم کے مطالبہ سے تنگ آکرمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے عہدیدارغائب ہوگئے کوئی ملک سے باہرتومتعددنے نوازشریف کے استقبال کی بجائے مری کاغان ناران ودیگرعلاقوں کی سیرکوترجیح دی ۔صرف چندعہدیدارقیادت کوخوش کرنے کے لیے آزادی چوک پہنچے

۔دوسری جانب نوازشریف کی ریلی کے دوران عابدشیرعلی کی آمدکے موقع پرچورآیاچورآیا۔عابدشیرعلی نے صورتحال کی نزاکت کودیکھتے ہوئے نعرے لگانے والوں کونظراندازکردیا۔اوررسمی اندازمیں کارکنان کے سامنے ہاتھ ہلاتے رہے ۔علاوہ ازیںاس سے قبل وزیرتوانائی عابدشیرعلی نے اسلام آبادسے نکلنے والی ریلی میں اپنی پوری توانائی صرف کردی ۔شیرآیاشیرآیاکے نعرے لگاتے اوردھوپ میں سفرکرتے عابدشیرعلی کارنگ بھی کالاپڑ گیا۔وزیرتوانائی مختلف مقامات پرگاڑی کی چھت پرکھڑے ہوکرہاتھ ہلاتے لیگیوں کالہوگرماتے رہے عابدشیرعلی ریلی کے پہلے روز سے ہی فل چارج دکھائی دئیے ۔پنڈی سے لاہورتک گاڑی پرچڑھے لوگوں میں بجلی بھرتے رہے بجلی بھرے وزیرکہیں جوش میں ہوش نہ کھوبیٹھیں اس لیے ریلی میں موجودگارڈ کبھی ان کی قمیض توکبھی ٹانگیں پکڑ کران کوقابومیں رکھنے کی کوشش کرتے رہے ۔عابدشیرعلی نے نوازریلی میں اتنی سیاست چمکائی کہ ان کارنگ بھی کالاپڑ گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved