وزیرخاجہ تقررکے بعدکشمیرکمیٹی کی ضرورت نہیں،راجہ محمدآزاد
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

شفیلڈ(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ شفیلڈ برانچ کے صدر راجہ محمد آزاد نے کہا ہے پاکستان کا یوم آزادی ایک مبار ک دن ہے آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام ٹینکوں اور توپوں کے سائے میں پاکستان کے پرچم کو سلامی دے کر مناتے ہیں پاکستان کے ساتھ وابستگی کا اظہار کھلے عام کرتے ہیں مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے کشمیریوں کی پاکستان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں البتہ پاکستان کے حکمرانوں کی کشمیر کے حالات پر جس طرح خاموشی چھائی ہوئی ہے اس سے بھارت کی حوصلہ افزائی اور مظالم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے پاکستان کے سترویںیوم آزادی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جن مقاصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ کہیں نظر نہیں آتے کرپٹ عناصر مسلط ہیں پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ملک میں عدل اور انصاف کا نظام قائم کرے ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو۔ راجہ آزاد نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا سیاسی اور سفارتی محاذ بھی خاموش ہے بھارت کے حکمران دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے دورے کر رہے ہیں مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور اسے ایک کمیٹی کے حوالے کر رکھا جس کی کشمیر پر کوئی کارکردگی اور دلچسپی نہیں ہے قومی وسائل کو اس کمیٹی پر ضائع کیے جارہے ہیں کشمیر کمیٹی کشمیریوں کے ساتھ مذاق ہے کشمیر کاز کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی کابینہ میں وزیر خارجہ بھی مقرر کیا اب کشمیر کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اسے ختم کر کے وزیر خارجہ کی ذمہ د اری ہے کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کیا جائے کشمیریوں کی نمائندگی کی جائے اور موقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات اور بھارت کے قتل عام کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved