قومی بیٹسمین بابر اعظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلئے گئے
  13  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلئے گئے ہیں ۔ 23 سالہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرا انسٹا گرام اور فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے لہٰذا ان کی جانب سے کسی بھی غیر شائستہ ٹوئٹ کو قابل غور نہ سمجھا جائے

۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ انشاء اللہ اپنا اکاؤنٹ جلد ہیکرز سے چھڑا لیں گے اور اس دوران ان کی کوشش ہو گی کہ اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھ سکیں اور ان سے دور نہ رہیں ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل دنیا کے نمبر ون ٹی ٹونٹی سپن بالر عماد وسیم کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved