مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مثال نہیں ملتی،محمدغالب
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ 13اگست 1948کو کشمیر پر بھارتی فوجی تسلط کے خلاف منظور کی گی قرار داد پر اقوام متحدہ ابھی تک عمل درآمد نہیں کرا سکا اس ادارے کو چند ممالک نے یرغمال بنا رکھا ہے وہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اپنے مرضی کے فیصلے کرائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر ستر سال سے التوا میں پڑا ہے برطانیہ نے 1947میں حق اور انصاف پر مبنی فیصلہ کیا ہوتا تو آج پانچ لاکھ کشمیریوں کا قتل عام اور عزتیں برباد نہ ہوتی اور کشمیریوں کو یہ دن نصیب نہ ہوتا۔ یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر انہوں نے کہا اقوام متحدہ دنیا کی مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ انصاف نہیں کرسکا جس کے نتیجے میں آج دنیا میں ہر طرف کشیدگی اور شدید رد عمل پایا جاتا ہے انسانیت کا قتل عام کھلے عام ہو رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی ایسی داستانیں رقم کی ہیں کہ اس کی ماضی قریب میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی بھارت کے نزدیک حیوانوں کی قدر ہے مگر انسانوں کا کھلے عام قتل عام کیا جاتا ہے بھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے نریندر مودی جیسے انسانوں کے قاتل کے لیے ریڈکارپیٹ اور گلے میں ہار ڈال کر استقبال کیا جاتا ہے ۔ محمد غالب نے کہا دنیا نے مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان پر چھوڑ رکھا ہے جو ستر سال سے حل نہیں کر سکے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سرے عام خلا ف ورزیاں کر رہا ہے مذاکرات اور کوئی بھی پُرامن راستے کو اختیار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور موجودہ حالات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ کسی تیسری جنگ کے لیے حالات پیدا ہو رہے ہیں اور یہ جنگ عام ہتھیاروں کی نہیں ہوگی اور دنیا کے امن کو شدید خطرے ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام عالمی معاہدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں بھارت نے جو جارحانہ راستہ اختیار کر رکھا ہے اور اشتعال انگیز کاروائیوں میں مصروف ہے اس سے امن کے تمام راست بند ہوتے جارہے ہیں اور اس کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہوگا اور اس عالمی امن کے علمبردار ادارے پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے اور دنیا میں انتہا پسندی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved