جماعت اسلامی کے کسی رہنماکاپانامہ میں نام نہیں،چوہدری دائود
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر مڈلینڈ کے کنونیر چوہدری دائود پہلوان نے کہا ہے بانی جماعت اسلامی سید مودودی نے نے پارٹی کارکنوں اور قیادت کی ایسی تربیت کی کہ آج عدالتوں اور ججزز کو بھی یہ کہنا پڑا ہے کہ اگر دستور کی دفعہ62/62 پر عمل درآمد ہو تو پھر سراج الحق جماعت کی قیادت اور کارکن ہی اس پر پورا اتر سکتے ہیں جماعت اسلامی کے کسی لیڈر کانام پانامہ میں ہے کسی نے دبئی کا آقامہ نہیں لیا ابھی پاکستام میں مزید صفائی ہونے والی ہے جو لوگ کرپٹ ، سیاسی اور معاشی دہشت گردوں کی حمائت کرتے ہیں ان کے لیے پھانسی کے پھندے اورجیلیں تیار ہو رہی ہیں نا اہل ہونے والوں کے کیس نیب میں جائیں گے تو پھر بہت سارے گھپلے سامنے آجائیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ سید مودودی کی جماعت نے ایسے لوگ تیار کیے جو مشرقی پاکستان میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے پاکستان کی خاطر پھانسیاں قبول کر لی گی کشمیر کے محاذ پر جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جماعت اسلامی آج بھی اسمبلیوں میں ہے تو کسی کا نام کرپشن میں نہیں ہے اگر دستور کے مطابق ممبران اسمبلی کی تلاشی لی جائے تو اکثرت چور ثابت ہو جائے گی چوہدری دائود نے کہاپاکستان جن مقاصد کے لیے معرض وجود میں آیا تھا اس کے مقاصد پورے کرنے کے لیے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی میں سید مودودی کو ریڈیو پاکستان سے اسلام کا اخلاقی، معاشرتی، سیاسی اور معاشی نظام پیش کرنے کی دعوت اور انہوں اسلام کا مکمل نظام پیش کیاس پر بعد میں آنے والے حکمرانوں نے عمل نہیں کیا کوئی عدل اور انصاف کا نظام نافذ نہیں ہوا اور آج پوری قوم ایک عذاب میں مبتلا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وقت اور حالات نے ثابت کر دیا کہ عالمی استعمار کے ایجنٹ کون ہیں پاکستان کے ساتھ مخلص کون ہے پاکستان میں جمہوریت کس جماعت میں ہے کشمیریوں کے ساتھ کون کھڑا ہے مودی کو رات کے اندھیرے میں کس نے گلے لگایا ہے بھارتی ایجنٹ کہاں سے پکڑے جارہے ہیں عدالتیں عدل اور انصاف کریں فوج انہیں تحفظ مہیا کرے گا تو بانی پاکستان قائد اعظم اور سید مودودی والا پاکستان آج بھی بن سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved