امریکی بمباری سے عراق و شام کی سرحد پرایرانی جنرل ہلاک
  13  اگست‬‮  2017     |     دنیا

دمشق (ویب ڈیسک )ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق عراق اور شام کی سرحد پر الحشد الشعبی شیعہ ملیشیا اور ایرانی فوجیوں کی رہ نمائی کے لیے تعینات ایک ایرانی جنرل امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے ہلاک ہوگیا۔خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق شمالی ایران کے کلستان ضلع میں پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں میجر جنرل مصطفیٰ خوش محمدی کی عراق میں ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل خوش محمدی نے عراق اور شام میں اہل بیت اطہار کے مزارات کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل خوش محمدی پاسداران انقلاب کے سابق عہدیدار ہیں اور وہ طویل عرصے سے شام اور عراق میں عسکری مہمات میں خدمات انجام دے رہے تھے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقتول جنرل خوش محمدی پاسداران انقلاب کے بریگیڈ 45 سے وابستہ رہے۔ مزیدپڑھیں: حنیف عباسی کے بعد ایک اور رہنما اور وفاقی وزیر نے دلبرداشتہ ہو کر ساتھ چھوڑ دیا ، گاڑی روات سے ہی واپس موڑ لی ، اسلام آباد پہنچ کر کس شخصیت سے ملاقات کی ؟ نواز شریف کیلئے انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

وہ انٹیلی جنس بریگیڈ کے بھی ایک پیشہ ور افسر تھے۔ انہیں کئی بار رضاکارانہ طور پر شام بھی بھیجا گیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بسیج ملیشیا کے ایک جنگجو سجاد باوی بھی شام میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس کی ہلاکت کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 5 جنگجو جن میں القدس ملیشیا کا ایک سینیر افسر بھی شامل تھا ہلاک ہوگئے تھے۔۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقتول جنرل خوش محمدی پاسداران انقلاب کے بریگیڈ 45 سے وابستہ رہے۔ وہ انٹیلی جنس بریگیڈ کے بھی ایک پیشہ ور افسر تھے۔ انہیں کئی بار رضاکارانہ طور پر شام بھی بھیجا گیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بسیج ملیشیا کے ایک جنگجو سجاد باوی بھی شام میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس کی ہلاکت کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 5 جنگجو جن میں القدس ملیشیا کا ایک سینیر افسر بھی شامل تھا ہلاک ہوگئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
63%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
21%
پسند ںہیں آئی
11%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved