حنیف عباسی کے بعدطارق فضل چوہدری کابھی پارٹی چھوڑنے کاامکان
  13  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حنیف عباسی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وزیرطارق فضل چوہدری کی طرف سے پارٹی کوچھوڑنے کاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلی میں کم لوگوں کی شرکت پر میاں محمد نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلائی اور کہا کہ کہاں ہے دو لاکھ بندے؟ وہاں دس ہزار لوگ بھی نہیں تھے۔ میں تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا جس کے جواب میں حنیف عباسی نے کہا کہ کنٹینر کےاندر شاید آپ کو اتنے لوگ نظر نہیں آئے ۔حنیف عباسی کی سرزنش سنتے ہوئے ایک اور صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر میری اتنی بے عزتی ہوئی ہوتی تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی پر نواز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آپ سےیہ نہیں ہو سکتا تھا مزیدپڑھیں: نواز شریف نے میرے ساتھ نازیبا حرکت کی ۔۔ معروف اینکر پرسن صنم بلوچ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ دھماکہ خیز انکشاف کر ڈالا ۔۔ ‎

تو آپ مجھے بتا دیتے میں ریلی نکالنے سے پہلے سوچ لیتا۔ جس پر حنیف عباسی خاموش ہو کر وہاں سے نکل گئے اور اس کے بعد نواز شریف کے سامنے بھی نہیں آئے۔ اب اس حوالے سے ذرائع کا دعوی ہے کہ حنیف عباسی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہےاور پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے اعلیٰ رہنمائوں سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف جب ریلی کی صورت میں لاہورجارہے تھے توانہوں نے کم بندے لانے پرطارق فضل چوہدری کی بھی سرزنش کی تھی جس کے بعد طارق فضل چوہدری نوازشریف کے قافلے سے پیچھے رہ گئے اورروات کے بعد واپس اسلام آبادآگئے تھے اورانہوں نے واپسی پرچوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی تھی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
79%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
18%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved