قوم نوازشریف کی نااہلی پرشکرانے کے نفل پڑھے،ظل نقوی
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

وٹفورڈ(رپورٹ: شیراز خان )سیاسی اور سماجی رہنما سید ظل نقوی نے روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کشمیریوں کے بھی مجرم اور قصور وار ہیں چونکہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خوشنودی کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کے لئے آواز نہیں اٹھائی پارہ چنار میں لوگ مرتے رہے دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے لیکن میاں نواز شریف پارہ نہیں گے سید ظل نقوی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اعلیٰ عدلیہ نے معطل کیا ہے وہ اپنی ہی عدلیہ اور فوج کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑے ہیں انہوں ایک سو سے زیادہ دن اپنی صفائی پیش کرنے اور اپنے اوپر کرپشن کے الزامات کو غلط ثابت کرنے کا موقع دیا گیا لیکن وہ ثبوت نہیں پیش کرسکے پہلے کہتے رہے فیصلے کو مانیں گے پھر فیصلہ آگیا تو ججوں کیخلاف سڑکوں پر آکر تنقید کررہے ہیں لیکن نوازشریف کا دور ختم ہوگیا غرور اور تکبر کا دور بھی ختم ہوگیا ہے قوم نوازشریف کی نااہلی پر دو نفل شکرانے کے ادا کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved