کس اہم ترین ن لیگی رہنما کے حلقے میں نواز شریف کا استقبال گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے کیاجانا تھا؟
  13  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف کا سیاسی پاور شو اپنی منزل تک پہنچ چکا ہے۔جو کہ اسلا م آباد سے شروع ہو کر لاہور میں اختتام پذیر ہوا۔تاہم اس تمام سفر میں سابق وزیراعظم نواز شریف عوام کو یہ باور کرواتے آئے ہیں کہ ان کیساتھ سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی ٹیم نے نا انصافی کی اور ان کو ایک باقاعدہ سازش کے تحت نکالا گیا۔وزیراعظم نے اپنے ووٹر سے ہر حال میں انہیں اپنا ساتھ دینے کا وعدہ بھی لیا اور بظاہر عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دینے کا عہدبھی کر لیا۔تاہم نواز شریف کا یہ تمام سفر کئی لحاظ سے اہم رہا۔نواز شریف کا قافلہ جب شروع ہو ا تو پہلے روز اسلام آباد سے راولپنڈی چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں

تہہ کیا جس کا مقصد مخالفین کو اپنی طاقت دکھانا تھا۔تاہم اگلے روز نواز شریف کے قافلے نے چوہدری نثا ر کے حلقے سے گزرنا تھا جہاں ان کا بھرپور استقبال کرنے کی امید تھی لیکن حیران کن طور پر اگلے دن نواز شریف کے قافلے کی گاڑیوں کی رفتار بڑھا دی گئی اور چوہدری نثار کے حلقے میں بغیر رکے قافلہ آگے بڑھ گیاتاہم اس حوالے سے خصوصی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو لوگوں نے اطلاع دی تھی کہ چوہدری نثار کے حلقے میں لوگوں نے ان کے استقبال کیلئے گندے انڈے اور ٹماٹر رکھے ہوئے ہیں جس کا سنتے ہی نواز شریف کا قافلہ 130کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رفو چکر ہوگیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved