شہباز شریف وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ چوہدری نثار کا کیا کردار رہا؟ اندر کی کہانی سامنےآگئی
  13  اگست‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پا ناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد نئے وزیراعظم کا انتخاب کا فیصلہ ہوا تو نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے اپنے چھوٹے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف کا نام تجویز کیا لیکن اس کیلئے شہباز شریف کو پہلے رکن قومی اسمبلی بنانا تھا،اور اس تمام عرصے یعنی 45دن جب تک نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہو نے والے حلقے میں الیکشن ہوتے ہیں ایک عبوری وزیراعظم کا انتخاب کیا گیا ۔ جو کہ شاہد خاقان عباسی کو ایوان نے بھاری ووٹوں سے منتخب کیا لیکن پھر خاقان عباسی کے وزیراعظم بنتے ہی خبریں آنا شروع ہو گئیں کہ خاقان عباسی حکومت کی مدت پوری ہونے

تک وزیراعظم رہیں گے ۔ تاہم اب خصوصی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جب نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کا کہا تو شہباز شریف نے ضِد کی کہ اگر انہیں وزیراعظم بنانا ہے تو چوہدری نثار علی خان کو صدر کا عہدہ دیا جائے ورنہ وہ یہ وزارت عظمیٰ نہیں لیں گے، جبکہ میاں نواز شریف کے چوہدری نثار کیساتھ اختلافات کے باعث یہ ممکن نہ تھا اور شاہد خاقان عباسی کو ہی حکومت کی مدت ختم ہونے تک وزیراعظم رہنے کا فیصلہ کر لیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
40%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved