آزادی کاکوئی نعم البدل نہیں رواں سال پاکستان کیلئے اہم ہے،قاضی خلیل اللہ
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

ماسکو (اشتیاق ہمدانی سے)پاکستان کے سفیر قاضی محمد خلیل اللہ نے کہا ہے کہ آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ، ھمارے پاس پاکستان ایک آزاد ملک اللہ تعالی کی نعمت ھے ، یہ سال ھمارے لئے بہت اھم ھے کہ ہماری آزادی کا 70 ویں سال ھے ۔ھم نے پچھلے 70 سالوں میں اھم کامیابیاں حاصل کیں ہیں، جن میں ھم نے اپنے دفاع کومضبوط کیا ، اور اپنی آزادی کو قائم رکھنا ھے۔اس کے علاوہ ھم نے جمہوریت اور اکنامی کو مضبوط کیا۔ ماسکو میں پاکستان کمیونٹی روس کا زیراہتمام پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر قاضی محمد خلیل اللہ نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ھوتی ھے کہ پاکستان کے قومی دن منانے کی بات ھو یا ٹریڈ ، ثقافت کو پروموٹ کرنے میں پاکستانی کمیونٹی سب سے آگے ہوتی ھے اور پاکستان کا بڑا کردار ھے۔ جس کو بیحد سراہتے ہیں،اس تقریب میں پاکستان سفارت خانہ میں قونصلر بلال وحید ، ملٹری اتاشی بریگیڈیئر عامر نوید وڑائچ، معروف پاکستانی بزنس مین طارق چوھدری ، روس میں مقیم پاکستانی باشندوں ،اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک جس کی سعادت حافظ فاروق نے حاصل کی۔ محمد اشرف نے خوبصورت آواز میں قومی ترانہ پیش کیا ، جس کو تمام حاضرین نے کھڑے ھو کر سنا۔ جبکہ استاد ندیم خان نے بھرپور سریلے انداز میں ملی نغمے پیش کئے، جسکی تعریف سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں بھی کی۔جشن آزادی کی تقریب سے پاکستان کمیونٹی کے صدر ملک شہباز ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر مجاہد مرزا، سینئر نائب صدر چوہدری زاہد خورشید ، نوجوان صحافی اشتیاق ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض زاہد خورشید نے خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے۔اس موقع پر روس میں پاکستان میڈیا کے نمائندے سید اشتیاق ہمدانی کو سچ ٹی وی کی روس میں ایک سال صحافتی خدمات پر اور ملک شہباز ،چوہدری زاہد خورشید ،رضوان غنی ، اشرف راجپوت ،عدیل احمد کو پاکستان کمیونٹی میں خدمات پر سفیر پاکستان قاضی محمد خلیل اللہ نے اعزازی شیلڈ دیں ، اور کمیونٹی ممبران کے ہمراہ کیک بھی کاٹا ، تقریب کے اختتام پر ھال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved