سابق میئرکونسلرریاض بٹ کی ہمشیرہ راولپنڈی میں انتقال کرگئی
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (شیراز خان) لوٹن کے سابق میئر کونسلر ریاض بٹ کی بڑی ہمشیرہ گزشتہجمعہ کے روز راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئیں مرحومہ کا کوٹلی کے معروف کشمیری خاندان سے تعلق تھا۔ مرحومہ کوٹلی کے معروف تاجر صوفی عبدالکریم مرحوم بٹ کی اہلیہ اور سردار خان بٹ آف دہمول مرحوم کی بہو تھیں۔ مرحومہ کوٹلی کے مسلم کانفرنسی رہنما حاجی محمد اکرم اور لوٹن کے حاجی محمد رفیق بٹ کی والدہ محترمہ تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد از دوپہرموضع دہمول کی عید گاہ میں ادا کردی گئی۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر حاجی محمد رفیق اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ آج شام کی فلائٹ سے کوٹلی آزاد کشمیر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ اپنی والدہ کی آخری مذہبی رسومات میں شرکت کریں گے اور مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے جامع غوثیہ اسلامیہ اور جامع الکبریا میں مغفرت کی دعا کی گئی ہے نماز جمعہ کے بعد جن لوگوں نے کونسلر ریاض بٹ اور حاجی محمد رفیق سے افسوس کا اظہار کیا ان میں مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی حافظ' خواجہ عبدالحمید' ممتاز بٹ' مہربان بٹ' راجہ بشیر' ملک محمد افضل' حاجی ذوالفقار علی' ملک لیاقت' ملک شفیع' مولوی امین' مولوی محمد حفیظ بٹ اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved