وزیر اعظم شہباز شریف۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز۔۔۔(ن) لیگ اب بننے جارہی ہے (ش) لیگ ،،دھماکے دار خبر
  13  اگست‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے دو دھڑوں میں بٹنے کا وقت قریب آرہا ہے ۔ شہباز شریف نے اپنی تقریر میں واضح اشارات دے دیے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل اے آرے وائی کی رپورٹ کے مطابق ایک جانب میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں عدلیہ مخالف بیانات دے کر ملکی اداروں کو ایک فکر انگیز پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ دوسری جانب میاں شہباز شریف اپنی تقاریر میں ملکی عدلیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی بات کرتے سنائی دے رہے ہیں۔لاہور کے مختلف علاقوں میں ایسی وال چاکنگ بھی کیےجانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے

"وزیر اعظم شہباز شریف۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز" ۔ ان اقدامات سے یہ تاثر عام ہو رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اب تحلیل کرکے مسلم لیگ (ش) بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اور شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو انتظامی امور سے دور رکھنا چاہ رہے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کے آس پاس موجود لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، خواجہ آصف ، طلال چودھری اور دانیال عزیز بھی اپنی سخت تقاریر اور الفاظ سے اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی کو ہوا دیتے دکھائی دیتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved