پا کستان نے روہنگیا مسلمانو ں کی مدد کیلئے پا ک فوج کو بھیجنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
  12  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے برما جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے جو سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد کے متن میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور پرتشددواقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق رونگیا مسلمانوں کے علاقے راکھین کا دورہ کرے گی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینیٹ میں آکر حکومت کا مؤقف واضح کریں اور حکومت پاکستان فوری طور پر میانمار حکومت سے رابطہ کرے جب کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری سے بھی رابطہ کیا جائے اور روہنگیا کی تازہ صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے۔

کمیٹی اراکین نے کہا ہے کہ میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سانگ سوکی کی خاموشی سےمایوسی ہوئی ہے حکومت پاکستان برما کے ساتھ فوجی سازو سامان سے متعلق بات چیت کا عمل مؤخر کرکے تجارتی تعلقات منقطع کردے جب کہ او آئی سی کو چاہئے کہ وہ بے گھر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو سہارا دینے کے لئے فنڈز قائم کرے۔ اور متاثرین کو خیمے، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروریات کی چیزیں مہیا کی جائیں۔چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا کہ پورے ایوان سے ایک موثر آواز جانی چاہئے۔ انہوںنے کہ او آئی سی کا اجلاس ہوا تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔۔ آج کے سیشن کی اہم ترین بات یہ تھی کہ پاکستان کی جانب سے سول و ملٹری طاقت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکلتا ہے تو نکالا جائے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان فوراً برما سے اپنے سفیر وا پس بلائے جبکہ بر ما سے ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
90%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
1%
پسند ںہیں آئی
6%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved