کوئی نواز شریف کو خوفزدہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔۔۔طلال چودھری اٹھ کھڑے ہوئے؟؟کس کو خبردار کر دیا
  12  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ عوام کے حقوق کےلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے ¾ سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستانی عوام کےلئے جنگ لڑینگے اور انہیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ایک انٹرویومیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ عوام کے حقوق کےلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے ¾نواز شریف پاکستانی عوام کے لیے جنگ لڑیں گے اور انہیں خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کے لیے نامناسب جلدبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں (نیب ریفرنسز) میں سزا سنانے کے

لیے جلدی بازی کی جارہی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ برطرف وزیراعظم طاقت کے بغیر حکومت نہیں چاہتے تھے ¾کئی لوگوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ طاقت میں رہیں اور ووٹ کے تقدس کی بات نہ کریں، نواز شریف کے لیے اقتدار کی راہ پر واپس آنا مشکل نہیں تاہم وہ طاقت اور عزت کے بغیر حکمرانی نہیں کرنا چاہتے۔وزیر مملکت نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے ساتھ مصفانہ انداز اپنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کو ان سوالات کے جواب ملنے چاہئیں جو انہوں نے اپنی نااہلی کے خلاف دائر کردہ نظرثانی پٹیشن میں اٹھائے ہیں۔طلال چوہدری کے مطابق عمران خان این اے 120 میں ووٹ حاصل کرنے کےلئے سپریم کورٹ کا نام استعمال کررہے ہیں اور وہ ججز کو بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved