ملک کی کون سی مشہور ترین عمارت پر داعش کا قبضہ ہے؟؟لرزہ خیز رپورٹ جاری
  12  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہ زاک روڈ پر قائم فلور ملز کو کالعدم تنظیم داعش کے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پشاور میں دلہ زاک روڈ فلورملز میں پاک فوج، حساس اداروں، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر رات گئے فلورملز پر چھاپہ مار کارروائی کی تاہم فلور ملز میں موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ فلور ملز کو کالعدم تنظیم داعش کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا اور یہ گروہ 2009 سے لے کر

اب تک اسی مل سے دہشت گردی کی منظم کارروائیاں کررہا تھا جبکہ فلورمل کا کنٹرول افغانستان سے ہورہا تھا۔حکام نے بتایا کہ فلورملز سے باقاعدہ طور پر پریس ریلیز، آڈیو اور ویڈیو پیغامات کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری کے حوالے سے خبریں بھی جاری کی جاتی رہی ہیں جبکہ خیبرپختون خوا سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق منصوبہ بندی بھی اسی جگہ سے کی جاتی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز اور دہشت گردوں کے مابین ہونے والے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت کالعدم داعش خیبرپختون خوا کے کمانڈر سے ہوئی ہے جبکہ آپریشن میں 7 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مقابلے کے بعد ملز کے احاطے سے ملنے والی گولیوں کے خول کی فورنزک رپورٹ آگئی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ مقابلے کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ پشاور میں فورسز کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں استعمال ہوا ہے اور اسلحے سے 14 سے زائد وارداتیں کی گئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved