بھارت کی افغانستان سے ہمیشہ کیلئے چھٹی ، پاک فوج میدان میں آگئی
  13  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)کمیٹی اراکین نے اتفاق کیا کہ افغانستان کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔آئندہ اجلاسوں میں پاک فوج کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے نئی امریکی پالیسی پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ چین اور ایران کا ردعمل پاکستان کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ آئندہ اجلاس میں عسکری قیادت

کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ایک طرف بیان بازی اور دوسری جانب کشکول کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ کمیٹی اراکین نے اتفاق کیا کہ افغانستان کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور کالعدم تنظیموں کا معاملہ زیربحث لایا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved