مجھے لگتا ہے میاں نواز شریف بحال ہونے والے ہیں کیونکہ بریف کیس۔۔۔اہم ملکی صحافی کا چشم کشا انکشاف
  13  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر نظر ثانی اپیل سماعت کےلئے منظور ہونے کے بعد فیصلہ میا ں نوا زشریف کے حق میں آگیا تو وہ وزرات عظمیٰ پر بحال ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ اسلام آباد میں بریف کیس گھومتے پھر رہے ہیں۔ نظر ثانی فیصلہ حق میں آنے کا مطلب یہ ہوا کہ وہ بحال ہو جائیں گے۔ اگر چہ بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا لیکن کیونکہ وزراءایسا کہہ رہے ہیں تو پھر اس پر بات ہو سکتی ہے۔ اگر وہ بحال ہوجاتے ہیں تو پھر وہ وہی کریں گے جو انھوں نے 12اکتوبر 1999میں کیا تھا۔ ملک کا سسٹم جاتا رہے گا۔ یہ میں اپنی اطلاعات کے مطابق کہہ رہا ہوں۔

بہتر یہی ہو گا کہ اس معاملے کو آئین، قانون، شواہد، سزا اور جزا کے تحت ہی رہنے دیا جائے۔ اس بیان کو سب ذہن میں رکھیں کہ جس میں آرمی چیف کہہ رہے ہیں کہ ہمیں باہر کی مدد نہیں چاہئیے تو اس کی کوئی وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر یہ بیان سامنے آیا، دوسری جانب کلثوم نواز کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تین مرتبہ ٹوٹا ہے ابھی تک یہ کلئیر نہیں ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں یا نہیں حالانکہ الیکشن سر پر کھڑا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved