وزیراعظم فاروق حیدر مہاجرین 1990ء کے مسائل کے حوالہ سے سنجیدہ اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں، محمد اسحق
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) مہاجرین جموں وکشمیر 1990ء کے چیئرمین ملک محمد اسحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مہاجرین 1990ء کے مسائل کے حوالہ سے سنجیدہ اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں گزشتہ کچھ عرصہ قبل مہاجرین کے مسائل ، ان کی آبادکاری کے حوالہ سے کمیٹی تو تشکیل دیدی گئی مگر ان کے مسائل تاحال حل نہیں ہو سکے ، گزارہ الاؤنس میں اضافہ اس وقت مہاجرین جموں وکشمیر 1990ء کا سب سے بڑا مطالبہ ہے لیکن سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی ہمارے مسائل سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں حکومت کو ہمارے مسائل کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مہاجرین کے رہنماء ظہیر احمد جرال، راجہ یعقوب ، چوہدری حمید ،

چوہدری مشری، امتیاز احمد میر، نثار احمد میر اور خواجہ ایاز نے بھی خطاب کیا۔ ملک محمد اسحق نے مزید کہا کہ مہاجرین جموں وکشمیر نے بھارتی مظالم سے تنگ آکر پاکستان میں ہجرت کی جبکہ اب حکومت وقت کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہمارے گزارہ الاؤنس سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور وہیں مہاجرین جموں وکشمیر کی آباد کاری کیلئے زمین الاٹ کی جائے تاکہ مہاجرین اپنے اہل خانہ بیوی بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان مہاجرین جموں وکشمیر کے تمام مسائل سے آگاہ ہونے کے باوجود ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں جس سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ہمارے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی ممبران اور وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے ابھی تک مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالہ سے حکومت کو اپنی سفارشات پیش نہیں کی جس کی وجہ سے مہاجرین میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طورپر مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالہ سے ہمارے مطالبات کو فوری طورپرحل کرنا چاہیے بالخصوص مہاجرین 1990ء کی آبادکاری اور گزارہ الاؤنس میں اضافہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved