مریم نواز کی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی تیاری۔۔۔شہباز شریف کے بیٹوں نے اپنے والد کو کیا مشورہ دے ڈالا؟؟؟
  13  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے سیاسی کیرئیر کا آغاز پنجاب کی وزرات اعلیٰ سے ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہ میاںنواز شریف اپنی صاحبزادی کا سیاسی کیرئیر پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے شروع کرنے کی تیاریوں میں ہیں جب کہ ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف ابھی تک اپنے بڑے بھائی کی ہاںمیں ہاں ملاتے ہوئے سر جھکائے بیٹھے ہیں۔ چودھری غلام حسین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شہباز شریف تو مکمل طور پر خاموش ہیں لیکن ان کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز خاموش نہیں ہیں۔ وہ اپنے والد کے مسلسل کان بھر رہے ہیں۔ وہ اپنے والد کو مشورہ دے رہے ہیں کہ

آپ کو وزرات عظمیٰ کےلئے نامزد کرکے بھی آ پ کا نام واپس لے لیا گیا۔ پارٹی کا صدر بھی نہیں بنایا گیا۔ ہمیں کلثو م نواز کی الیکشن مہم سے بھی دور رکھا گیا۔ اور اب یہ صوبہ جس کےلئے آ پ نے اتنا کچھ کیا وہ بھی واپس لیے جانے کی باتیں ہورہی ہیں اس لیے آپ فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔چودھری غلام حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا تھا تو شہباز شریف استعفیٰ دینے لگے تھے لیکن ان کے ان دونوں صاحبزادوں نے اپنے والد کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔تاہم وہ دونوں بضد ہیں کہ شہباز شریف مستعفی ہو جائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
75%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved