بیرون ملک پاکستان کی اہم ترین شخصیت پاکستانیوں لڑکیوں کو کس طرح اپنے فلیٹس پر بلوا کر ان سے دست درازی کرتی ہے؟؟؟وزرات خزانہ تک شکایت پہنچ گئ
  13  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا اہلکار مبینہ طورپر پاکستانی خواتین کو جنسی طور ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ خاتون کی تحریری شکایت پر اہلکار کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ،دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ اس واقعے سے بے خبر نکلے۔ذرائع کے مطابق بنکاک میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا اہلکار مبینہ طورپر خوبصورت پاکستانی لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنےمیں مصروف عمل ، سینئر حکام شکایت درج میں گریزاں ، ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سروس پر تعینات اہلکار مسٹرایاز خوبصورت پاکستانی لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کررہا ہے۔ تھائی لینڈ سے 23سالہ پاکستانی لڑکی م

ہرور اسحاق نے آن لائن کو بتایا کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے سفارت خانے گئی تو وہاں موجود ایاز نامی اہلکار نے انہیں دفتری اوقات کے بعد ملنے پر اصرار کرتا رہا۔ پھرایک روز کسی ریسٹورنٹ پر فارم پر کرنے کے بہانے بلایا اور ورغلائ کر ایک فلیٹ میں لے گیا اور دست درازی کی کوشش کی اور انکار کرنے پر اسکا پاسپورٹ کینسل کرنے دھمکیاں دی۔ نشے میں چور ایاز نے مہرور سے مبینہ طور زیادتی کی کوشش کی مگروہ جان چھڑا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔29مئی کو مہرور نے پاکستانی سفارتخانے میں جنسی ہراساں کرنے کی تحریری درخواست دی اور حکام نے اسکی شکایت درج کرلی، مبینہ طور پر مہرور اسحق کی شکایت پر مسٹر ایاز کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ اس سلسلے میںآئن لائن نے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ حکام تک اسکی تفصیلات معلوم کرینگے۔ واضع رہے کہ ایسا ہی ایک واقع ٹورنٹو کینڈا میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پیش آیا تھا مگر کوئی خاطر خواں کاروائی نہیں ہوسکی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
11%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
89%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved