ترکی کمزور ملک نہیں ،دفاعی صنعت خود انحصاری کی جانب گامزن ہے،چاوش اولو
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جرمنی کی طرف سے ترکی کو اسلحہ کی خرید روکنے سے متعلق کہا ہے کہ ترکی کمزور ملک نہیں اور ہماری دفاعی صنعت اس وقت خود انحصاری کی جانب گامزن ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات انقرہ میں پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت جرمنی اور

یورپ کو دیگر مسائل در پیش ہیں جن پر اگر وہ توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔ انہوں نے اسلحے کی خرید روکنے سے متعلق جرمن وزیر کی تجویز کے حوالے سے کہا کہ ہماری دفاعی صنعت اس وقت خود انحصاری کی جانب گامزن ہے لہذا ترکی کو کمزور ملک نہ سمجھا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved