انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر جان بریٹن انتقال کر گئیں
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ۔ (اے پی پی) انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر جان بریٹن انتقال کر گئیں، ان کی عمر 58 برس تھی۔ وہ کافی عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔ بریٹن 1993ء میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ فاتح انگلش سکواڈ کا بھی حصہ تھیں، اس کے علاوہ انہیں ویمنز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے 1979ء سے 1998ء کے دوران 27 ٹیسٹ میچز میں 5

سنچریوں کی مدد سے 1935 رنز بنا رکھے ہیں، ایک اننگز میں 167 ان کا بہترین سکور تھا۔ انگلینڈ ویمن کرکٹ ڈائریکٹر کلیری کونر اور شارلوٹی ایڈورڈز نے جان بریٹن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بریٹن کے ریکارڈز ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved