روس نے داعش کی مالی رقوم کی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

روم (آئی این پی )روس نے داعش کی مالی رقوم کی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ میں چیلنجوں اور نئے خطرات کے شعبے کے نائب سربراہ دیمیتری فیوکتستوف نے روم میں ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ داعش نے متوقع قریبی ہزیمت کے پیش نظر مالی رقوم کو اپنے زیر قبضہ علاقوں سے غیر ممالک بالخصوص یورپ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تنظیم ان رقوم کو اپنے غیر فعال سیلوں کی فنڈنگ میں استعمال کرے گی تا کہ وہ خونی نوعیت کے حملے کر سکیں۔اسی ذریعے کے مطابق داعش تنظیم شام میں تیل کی تجارت میں درپیش خسارے کی تلافی کے واسطے آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے لین دین کے علاوہ آثاریاتی نوادارات اور منشیات کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں کا سہارا لے رہی ہے۔یاد رہے کہ بعض رپورٹوں کے مطابق داعش تنظیم اپنے قبضے میں موجود تیل کے کنوں میں سے تقریبا 90% سے ہاتھ دھو چکی ہے

۔مذکورہ روسی ذمے دار کے مطابق داعش نے فنڈنگ کے اضافی ذرائع کی تلاش کرتے ہوئے اپنے زیر قبضہ تمام اراضی پر سختی کے ساتھ اپنی کرنسی کو لاگو کر رکھا ہے۔ دیمیتری کا کہنا ہے کہ "درحقیقت تنظیم نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس کے سونے کے دینار ، چاند کے درہم اور کانسی کے نوٹ ہی وہ واحد کرنسی ہیں جس میں تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں میں لین دین کی اجازت ہے۔داعش نے مقامی آبادی کو پابند کیا ہے کہ وہ شامی لیرا اور امریکی ڈالروں کو تنظیم کی کرنسی سے تبدیل کروائیں۔ یہ کرنسی تنظیم کے دفاتر میں سونے کی قیمت سے بھی زیادہ نرخوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔روسی ذمے دار نے انکشاف کیا کہ داعش اس طریقہ کار کے ذریعے فی دینار 180 ڈالر سے زیادہ کے نرخ پر 1 لاکھ دینار سے زیادہ فروخت کر چکی ہے۔ اس طرح اسے تقریبا 1.8 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی آمدنی ہوئی جو یقیناًہتھیاروں اور گولہ بارود خریدنے پر خرچ ہو سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved