’’روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ‘‘ آن سانگ سوچی اپنی مکروہ چال چل گئی ۔۔ چین اور پاکستان آمنے سامنے آگئے
  13  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو میانمار کے بحران پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا ہے،عالمی برادری کی جانب سے میانمار حکومت کیخلاف دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم چین نےروہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن پر میانمار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ میانمار کے امن اور استحکام کے قیام کے حق کی حمایت کرتا ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو امن و استحکام کے لئے میانمار حکومت کی حمایت کرنا چاہئے .

آنگ سانگ سوچی نے گزشتہ دونوں سلامتی کونسل میں میانمار کیخلاف ممکنہ قرارداد کے پیش نظر روس اور چین سے مدد مانگی تھی ،پاکستان نے میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے وعدے نہ کریں پورے نہ ہوسکیں، جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ تفریق، تشدد اور نفرت آمیز رویہ نا قابل برداشت ہے، امریکا نے برما سیکورٹی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام، تشدد کا خاتمہ اور ہر طبقے کے لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved