انقرہ ،پاکستانی سفیرمحمدسائرس سجادقاضی کی مصطفی کمال کے مزارپرحاضری
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ( او صاف نیو ز )پاکستان میں ترکی کے نئے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے علاوہ پاکستانی سفارتخانے کے افسران، ان کے اہل خانہ اور پاکستان ایمبیسی سکول کے طلبہ کے ہمراہ ترکی کے پہلے صدر اور اس کی جنگ آزادی کے عظیم قائد مصطفی کمال اتاترک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مزار کا دورہ کیا۔ باضابطہ رسم کے طور پر انہوں نے اتاترک کے مقبرے پر پھولوں کی چادر رکھی۔ پاکستان ایمبیسی سکول کے طلبہ نے پاکستان اور ترکی کے پرچم اٹھا رکھے تھے جسے مزار پر موجود سیاحوں نے سراہا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کے بعد پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے مزار پر رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے انیت کبیر کا دورہ کرنا اور جمہوریہ ترکی کے بانی، مصلح، سپاہی اور مدبر غازی مصطفی کمال اتاترک کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ترکی اور پاکستان کی دوستی بین الاقوامی تعلقات کے اعتبار سے منفرد اور بے مثال ہے۔ ترکی کے ساتھ دوستی پاکستانیوں کے لہو میں دوڑتی ہے۔ پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے میں اس تعلق میں اپنا عاجزانہ کردار ادا کرنے کے لئے پرامید ہوں جو ایک ایسا مقدس اعتماد ہے جس کی آبیاری ہمارے آبائواجداد نے کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved