ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ مداح دنگ رہ گئے
  13  ستمبر‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی حال ہی میں ساحل سمندر پر کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے پاکستان سمیت دنیابھر میں جاری ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد ماہرہ میڈیا کی ہاٹ فیورٹ بن گئی ہیں ان کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان نے معروف بھارتی فیشن برانڈ ’’دیوانی‘‘ کے لیے بھاری اور خوبصورت ملبوسات پہن کر ساحل سمندر پر فوٹوشوٹ کروایا ہے۔

ماہرہ فوٹوشوٹ میں ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں جب کہ لباس ان پر خوب جچ رہے ہیں۔اس سے قبل ماہرہ خان بھارتی میگزین ووگ کے لیے بھی فوٹوشوٹ کراچکی ہیں جس میں ان کی بغیر میک اپ تصاویر کو خوب پسند کیا گیا تھا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان رواں سال جنوری میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں نظر آئی تھیں ،فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا جب کہ شائقین کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی ان کی خوبصورتی کے مداح ہوگئے تھے جن میں رنبیر کپور بھی شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved