پھانسی کی سزا پانے والے دہشتگرد کیلئے فیصلے کی گھڑی آ گئی
  14  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی آج سماعت کرے گی، اس کے علاوہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن کے حق میں اپنی درخواست دائر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر دا ہیگ میں عالمی عدالت کے جج نے 13 جون کو ایک حکم کے ذریعے بھارت کو 13 ستمبر کو درخواست دینے کا کہا تھا اس کے علاوہ عالمی عدالت نے پاکستان کو 13 دسمبر کو اس کا جواب دینے کا حکم بھی دیا تھا۔بلوچستان سے گرفتار کیے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ایک پاکستانی فوجی عدالت نے اپریل میںسزائے موت دینے کا حکم دیا تھا، بھارت نے پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنی درخواست میں سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کی عدالت سے استدعا کی۔ دریں اثناء اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف آرمی چیف کو دی جانے والی اپیل کے اخراج کی درخواست دوسرے بنچ کے سامنے سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے بھارتی جاسوس کی سزا پر عملدرآمد کے لئے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار محمود احمد نقوی نے موقف

اختیار کیا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں شرپسند سرگرمیوں اور دہشتگردی کا اعترافی بیان دے چکا ہے۔بھارتی ’’را‘‘ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو جتنی جلدی ہو سکے پھانسی دی جائے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے جس کو پاکستانی حدود سے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،یاد رہے کہ کلبھوشن سنگھ نے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلایا اور دہشت گردوں کو تربیت دی، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سنگھ کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا رکھا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
75%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved