نوازشریف اور شہبازشریف گھتم گتھا ،ڈاکٹر شاہد مسعود کا سنسنی خیز انکشاف
  14  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف )لندن میں موجود نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان جھگڑا ہو نے کا انکشاف ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور سینئر اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا ہوا ہے۔جھگڑا کافی شدید نوعیت کا تھا۔ اس دوران دونوں بھائیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے گئے۔ بعد ازاں اس جھگڑے میں خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہوگئےاور پھر ایک دوسرے سے دل کھول کر گلے شکوے کیے گئے۔ شاہد مسعود کاکہنا ہے کہ شریف خاندان میں دراڑیں ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں شاہد مسعود کی جانب سے ایک تہلکہ خیز انکشاف

بھی کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی نااہلی سے قبل ملک کی ایک بہت بڑی آئینی شخصیت کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے والے تھے۔ ایسا کرنے کی صورت میں ان کی حکومت برطرف کر دی جاتی۔واضح رہے کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور شہبازشریف اپنے علاج کے سلسلے میں اس وقت لندن میں موجود ہیں۔شاہد مسعود نے پروگرام میں مزید کیا باتیں کی آ پ بھی ملاحظہ کریں

" allowfullscreen>

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved