سوشل میڈیا پرعدلیہ کیخلاف مہم کون چلا رہا ہے سپریم کورٹ نے اہم چہرے بے نقاب کر دیئے
  14  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف )جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میڈیاپرہمارے خلاف ہرزہ سرائی مہم چل رہی ہے اوراس مہم کوآپ کااورخواجہ حارث کاموکل (اسحاق ڈار اور نواز شریف ) چلارہے ہیں،آپ جیساکرو گے،ویسابھروگے۔پاناما نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، جے آئی ٹی کو اسحاق ڈار سے متعلق ہدایات نہیں دی گئی تھیں اور وزیر خزانہ کے خزانے اثاثے مختصر وقت میں نہیں 15سال میں بڑھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں میں اسحاق ڈارکوکلیئرکیا،وفاقی وزیر خزانہ کوآرٹیکل 10 اے کے بنیادی حق سے محروم کردیاگیااورریفرنس دائرکرنے کاحکم قانونی بنیادپرنہیں دیاگیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے

ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سے نہ کہلوائیں کہ اسحاق ڈارکوکس نے کلیئرکیا،کیااس بات پرہمیں مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟،جسٹس عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میڈیاپرہمارے خلاف ہرزہ سرائی مہم چل رہی ہے اوراس مہم کوآپ کااورخواجہ حارث کاموکل (اسحاق ڈار اور نواز شریف ) چلارہے ہیں،آپ جیساکرو گے،ویسابھروگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved