بس بہت گیا ڈرمہ اب اور تما شہ نہیں دیکھیں گے
  21  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیویارک وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا جب کہ عالمی برادری بھی میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اوآئی سی رابطہ گروپ کےاجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کومیانمارمیںروہنگیامسلمانوں کی حالت پرتشویش ہے اور پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا،

روہنگیا مسلمانوں کیلیے اوآئی سی کومسلم امہ کی مشترکہ آواز بننا چاہیے اور روہنگیا مسلمانوں کومیانمارکے دیگرشہریوں کے مساوی حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کیلیے مناسب حالات پیدا کیے جائیں اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پرتشدد بند کرایا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میانمارحکومت مسئلے کے فوری حل کیلیےاقدامات کرے اور اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جائزے کی اجازت دے جب کہ بےگھرافراد ہمسایہ ممالک میں پناہ ڈھونڈتے پھررہے ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، میانمارکوروہنگیا مسلمانوں کے خلاف تفریق کاخاتمہ کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میانمار پرروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دباؤ ڈالے، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی فوری بند کی جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved