این اے120میں جیت کی خوشیاں راس نہ آئی افسوسناک خبر۔۔۔ن لیگ میں صف ماتم بچھ گئی
  22  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف ) الیکشن کمیشن نے غلطی سے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپر پر ایک امیدورا کا انتخابی نشان ہی شائع نہیں کیا جس کی وجہ سے حلقے کا نتیجہ کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ایک اوربڑی غلطی سامنے آگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے کے ضمنی انتخاب کی حتمی فہرست میں 44 امیدوار کے نام شائع کئے جب کہ نتائج 43 امیدواروں کے جاری کئے۔ آزاد امیدوارمحمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان کیریم بورڈ دیا گیا تھا تاہم حتمی فہرست میں فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے لیکن الیکشن کمیشن محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی

شائع کرنا بھول گیا۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوتاہی کے باعث سارا الیکشن کالعدم ہو سکتا ہے، حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد بلیٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان شائع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے120میں الیکشن دوبارہ ہو سکتاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved