شہباز شریف کا نا م ای سی ایل میں شامل ؟
  22  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پی اے ٹی کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اہم کردار ہے اور وہ اس سانحہ کے ملزم ہیں۔درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی سانحہ ماڈل کے مقدمے کے فیصلے تک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے کارکنان کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved