پیپلزپارٹی چھوڑنے والے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کس سیاسی جماعت کاحصہ بن گئے؟؟؟دھماکے دار خبر
  22  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف سندھ میں سیاسی رہنماو¿ں سے رابطوں اور شمولیت کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئر مین لیاقت جتوئی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں عمران اسماعیل،ثمر علی خان،سید کاظم شاہ اور دیوان سچل نے شرکت کی۔ کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا اور اجلاس میں متوقع شمولیتوں کا اعلان ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ لیاقت جتوئی نے کمیٹی کے سامنے متعدد رہنماو¿ں سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں

مسلسل بیڈ گورننس نے صوبے کو معاشی طور پر کمزور اور عوام کو بد حال کر دیا ہے۔ اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے ایک اچھی حکومت کا خلاءموجود ہے جو انشاء اللہ تحریک انصاف پر کرے گی اور سندھ کو کرپشن سے پاک کرے گی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شمولیت کے لئے متوقع ناموں کی منظوری کے لئے چیئر مین عمران خان کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کو پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ءذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سے رابطے کرنے کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
65%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
35%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved