وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کلبھوشن معاملے پر کیا کر کے آگئے؟؟ایسا اقدام جس کی کسی کو ان سے امید ہی نہ تھی
  22  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا جنرل اسمبلی میں خطاب کئی اعتبار سے خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جہاں انھوں نے پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی بارے اپنا موقف ٹھوس انداز میں پیش کیا ۔ وہیں پار ملکی داخلی سلامتی کو لاحق اہم خطرات سے جڑی کئ باتیں کی ہی نہیں گئیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ہماری یہاں 27 میٹنگز ہوئیں جن میں ہم نے پاکستان کا موقف ہر جگہ بڑی وضاحت سے بیان کیا جبکہ صدر ٹرمپ سے غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔نیویارک میں ملیحہ لودھی اور خواجہ آصف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ یہاں ہماری پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے کام کرنے والے بل گیٹس سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔اس کے

علاوہ او آئی سی میں روہنگیا سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اور ورلڈ بینک کے سی ای او سے بھی ملاقات ہوئی۔وزیر اعظم نےکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا موقف آج وضاحت اور موثر انداز میں پیش کیا جس کو ہر جانب سے پذیرائی ملی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ نائب امریکی صدر پینس سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔پریس کانفرنس میں صحافی نے وزیر اعظم خاقان عباسی سے جب یہ سوال کیا کہ آپ نےجنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیااور اس کی پھانسی پر کوئی بات نہیں کی تو کیا اس سے ملٹری اور سول اسٹیبلشمنٹ میں کوئی ٹینشن پیدا ہوگی؟ وزیر اعظم نے جواب میں کہا کہ میں نے خاص طور پر کسی کا نام نہیں لیا، اگر یہ آپ کی خواہش ہے تو میں اس پریس کانفرنس میںکل بھوشن کا نام لے لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ افغان اپنے معاملات خود طے کریں اور ہم اس میں معاونت کریں۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ کیبنٹ میں کوئی ردو بدل نہیں ہورہا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر ڈھائی سو سے تین سو صفحات پر مشتمل ڈوزیئر پیش کیا ہے۔ شاہد خاقان کے کہا کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ ہم نے حقیقت بیان کی کہپاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے جس کا باقی فورسز نے سامنا نہیں کیا۔ آج دنیا میں کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ کررہا ہے تو وہ پاکستان ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
65%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
13%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved