کیا؟؟؟میری ماما کا قتل میرے پاپا نے کیا؟؟؟؟؟آصف زرداری کی بیٹی نے مشرف کے بیان پر کیا کہہ ڈالا؟؟
  22  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جاری کردہ حالیہ ویڈیو پیغام نے ملکی سیاست میں ایک نئی سنسنی پھیلا دی ۔ سابق صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو ان کے خاوند آصف علی زرداری نے قتل کیا تھا۔ اس بیان کے آتے ہی پیپلزپارٹی کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے خود آصف زرداری کا خاندان اس بیان پر اپنا شدید رد عمل ظاہر کرر ہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی نے بھی اس بارے میں اپنا سخت ردعمل پیش کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا میرے پاپا پر میری ماما کے قتل کا الزام لگانا ایک قاتل کی جانب سے ایک شوہر پر اپنی ہی بیوی کے قتل کاالزام لگا نا ہے۔ میری والدہ کے قاتل سابق صدر پرویز مشرف ہیں، میڈیا پر کوریج افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف میری والدہ کو قتل کرنے کے بعد الٹا متاثرہ فریق پر الزام لگا رہے ہیں۔ ان کو کوریج دینا میڈیا کا افسوسناک اقدام ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
46%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
15%
پسند ںہیں آئی
31%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved