محرم الحرام، غفلت برتنے والے پولیس ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ایس پی ہنزہ
  22  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ایس پی ہنزہ اصف آمین اعوان کے زیر نگرانی ضلع بھر کے پولیس سربراہان، ہوٹل انڈسٹری اور مختلف انجمن امامیہ کے عہدیداران کے ساتھ خصوصی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہو اجس میں پولیس حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے ایس پی ہنزہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایمانداری ، خلوص نیت اور ڈیوٹی کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ڈیوٹی دینی ہوگی ، اس دوران کسی قسم کی کوتاہی افسر ہو یا جوان برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی ہنزہ نے پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ دوران محرم بالا حکام اور محرم ڈیوٹی کے حوالے سے جہاں پر تعینات ہو نگے دن ہو یا رات مجالیس ہو یا جلوس ڈیوٹی پر چوکنا رہنا ہوگا کسی قسم کی کوتاہی پولیس افسران کی جانب سے ہوئی سختی سے محکمانہ کے علاوہ قانونی بھی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں ہوٹل یونین کے عہداداروں سے مخاطب میں کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں ہوٹل ملکان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھنے کے علاوہ ملکی ہو یا غیر ملکی سیاح کی برابر رجسٹریشن کی جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران علاقے کے امن کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔جس پر ہوٹل مالکان نے ایس پی ہنزہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نہ صرف

محرم الحرام بلکہ عام دنوں میں بھی ہوٹل انڈسٹری کی جانب سے ضلعی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی ہے اور انشاللہ اس ماہ مقدس میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور انداز میں تعاون کر دیا جائیگا۔ ایس پی ہنزہ کے زیر نگرانی اجلاس میں انجمن امامیہ کے عہداروں سے گفتگو میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے گزار گاہوں ہو یا مجالیس حکومت کی جانب سے ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائیگی تاکہ امن امان کے ساتھ محرم الحرام کے ایام کو اخری انجام تک مکمل کر سکے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انجمن امامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون درکار ہو گی جس پر انجمن امامیہ نے ایس پی ہنزہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یکم محرم تا دس محرم تک پولیس کی ساتھ ہر ممکن تعاون کردی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ امامیہ سکاوٹس کے جوان بھی مجالس اور جلوسوں میں عزاراداروں کے لئے نذر ونیاز کے علاوہ سیکورٹی بھی فراہم کر دی جائیگی جس کے لئے انتظامیہ کی سرپرستی لازمی ہیں۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او ہنزہ ، ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز ، پولیس لائین ہنزہ میں تعینات پولیس افسران بھی محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved