ڈینگی سے رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی قربان علی کے بھائی عثمان خان انتقال کرگئے
  23  ستمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

نوشہرہ(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی قربان علی کے ڈینگی سے متاثرہ بھائی عثمان خان انتقال کرگئے،عثمان خان قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتاجارہاہے۔خیبرپختونخواہ میں نوشہرہ میں ڈینگی سے متاثرہ سیاسی شخصیت عثمان خان انتقال کرگئے ہیں۔

عثمان خان پی ٹی آئی کے ایم پی اے قربان علی کے بھائی تھے۔عثمان خان قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم عثمان خان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔واضح رہے رواں برس ڈینگی نے 31افرادکی جان لے لی ہے۔ڈینگی سے جاں بحق تمام افرادکاتعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ 7382کیسزسامنے آئے ۔سندھ میں 1005،پنجاب 130،بلوچستان 38اور فاٹا میں 101جبکہ وفاقی دارلحکومت میں 75کیسزرپورٹ کیے گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved