محرم الحرام کے بعد تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا،منظور حسین
  23  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (نمائندہ خصوصی )محرم الحرام کے بعد گلگت بلتستان میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔ گلگت کے کئی رابطہ سٹرکوں پر غیر قانونی تجاوزات کے ذریعے لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس سے عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے رابطہ سٹرکیں صرف چند افراد کی ذاتی ملکیت بن گئی ۔ سرکاری خزانے سے معاوضہ لینے کے بعد بھی زمین پر قبضہ نہ چھوڑنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاورائی ہوگی عوام قانون کا احترام اور زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خود سرکاری اراضی اور سڑکوں پر سے تجاوزات ختم کرے ورنہ حکومت قانون کے مطابق کاروائی کے زریعے رابطہ سڑکوں اور سرکاری اراضی کو واگزار کرائے گی

ان خیالات کااظہار سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بس اڈا کے قریب بغیر این او سی کے کالونیاں قائم کی گئی ہے ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جن علاقوں میں تعمیرات پرپابندی اور دفعہ 144عائد کرنے کے باوجود تعمیرات کئے جارہے ہیں عاشور ہ محرم کے بعد ایسے تمام تعمیرات سمیت بغیر این او سی تعمیرات کے خلاف کاروائی ہوگی اور رابطہ سڑکوں پر قابض مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved