دہشتگر دو ں کا گرلز کالج پر حملہ
  10  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
ڈسکہ(روز نامہ اوصاف) ڈسکہ میں نامعلوم افراد کا نجی کالج پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، فرسٹ ائیر کی 2طالبات شدیدزخمی ہوگئیں، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع واہنڈو میں واقع نجی کالج میںفرسٹ ائیر کی طالبات گرائونڈ میں بیٹھ کر پڑھ رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے کالج کی گرائونڈ میں ہینڈ گرنیڈ پھینک دئیے جس کے نتیجہ میں گرائونڈ میں بیٹھ کر پڑھنے والی فرسٹ کی 2طالبات جوریہ اور صنم شدیدزخمی ہوگئیں جن کوشدیدزخمی حالت میں گوجرانوالہ سول ہسپتال ریفر کردیاگیا ۔واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈسکہ وگردنواح میں واقعسکولوں اور اکیڈمی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ہیڈ گرنیڈ کے شیل لگنے سے زخمی ہونیوالی دونوں طالبات میں سے ایک طالبہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگئیں۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
10%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
70%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved